& ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن کی زیر صدارت وہیل چیئر کی تقسیم کے حوالے سے تقریب

منگل 29 اپریل 2025 19:25

ق حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن کی زیر صدارت وہیل چیئر کی تقسیم کے حوالے سے ایک تقریب شہباز ہال حیدرآباد میں منعقد ہوئی،تقریب میں داد گلوبل فاو نڈیشن نے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے تعاون سے پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انیشی ایٹو سندھ کے تحت کام کرنے والے ہسپتالوں میں 350 وہیل چیئرز تقسیم کیں، ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ شاندار اقدام اس بات کی واضح مثال ہے کہ پبلک-پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے شہریوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم دادد گلوبل فاو نڈیشن اور او جی ڈی سی ایل کے شکر گزار ہیں جنہوں نے یہ قیمتی عطیہ دیا ۔

یہ وہیل چیئرز مختلف اضلاع کے مریضوں کو بہت فائدہ پہنچائی گی اور سب کے لیے بہتر دیکھ بھال اور سہولیات فراہم کرنے کو یقینی بنائیگی۔

(جاری ہے)

تقریب کو بریفنگ دیتے ہوئے داد گلوبل فانڈیشن کے کوآرڈینٹر میران شاہ نے بتایا کہ اس اقدام کے تحت حیدرآباد، ٹنڈو الہیار، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان، بدین، جامشورو اور سجاول کے اضلاع میں فی ضلع 50 وہیل چیئرز فراہم کی گئی ہیں۔ اس اقدام سے مریضوں کی نقل و حرکت میں بہتری اور ان کی آرام دہ دیکھ بھال ممکن ہو سکے گی۔ تقریب میں ریجنل کوآرڈنیٹر او جی ڈی سی ایل حیدرآباد زاہد علی مہیسر، نیشنل کوآرڈینیٹر داد گلوبل فاو نڈیشن میران علی شاہہ اور مختلف اضلاع کے پی پی ایچ آئی نمائندگان شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :