۵ ٹی بی بیماری کی آگاہی کے حوالے سے ورلڈ ٹی بی ڈے کے سلسلے میں حیدرآباد کے نجی ہوٹل میں سیمینار کا انعقاد

منگل 29 اپریل 2025 19:25

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) ٹی بی بیماری کی آگاہی کے حوالے سے ورلڈ ٹی بی ڈے کے سلسلے میں حیدرآباد کے نجی ہوٹل میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سی ڈی سی ڈاکٹر ذوالفقار دھاریجو، ایڈیشنل ڈائریکٹر سی ڈی سی تھری ٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر ثمرین اشرف، ڈی جی ہیلتھ سندھ وقار محمود، ڈاکٹر سہیل سرکی، ڈاکٹر محمد شریف، ڈاکٹر سلیم حسن کاظمی سمیت ٹی بی ماہرین سمیت سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ٹی بی مرض اور اسکے علاج کے عمل پر روشنی ڈالی، مقررین کا کہنا تھا کہ سندھ میں ٹی بی کے حوالے سے 455مراکز قائم ہیں جہاں تشخیص سے لے کر علاج تک مفت فراہم کیا جاتا ہے، یہ سو فیصد قابل علاج مرض ہے اور نامکمل علاج مریض کو لاعلاج بناسکتا ہے، اگر ٹی بی کا کوئی مریض اپنا علاج نہیں کرواتا تو اس سے دس سے پندرہ افراد متاثر ہوتے ہیں، ٹی بی کے مریض کی علامات میں دو یا دو ہفتوں سے زیادہ کھانسی، بلغم میں خون آنا، بخار رہنا، وزن میں کمی، بھوک کا نہ لگنا شامل ہیں اور ان علامات کا شکار افراد قریبی ٹی بی مراکز جا کر تشخیص اور علاج کروا کر صحت مند معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

سیمینار کے آخر میں ٹی بی کنٹرول پروگرام سے منسلک افراد کو کارکردگی کے حوالے سے تعریفی اسناد بھی دی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :