ڈی جی ایل ڈی اے کا ٹولنٹن مارکیٹ کا دورہ، اپ گریڈیشن کے جاری کاموں کا جائزہ لیا

منگل 29 اپریل 2025 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹولنٹن مارکیٹ کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ٹولنٹن مارکیٹ کی اپ گریڈیشن کے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔مارکیٹ کے انفراسٹرکچر میں واضح بہتری آ رہی ہے،ٹولنٹن مارکیٹ میں گندگی کم ہو ئی ہے۔

ٹولنٹن مارکیٹ کے فساڈ کا کام فنشنگ مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔مارکیٹ کے پارکنگ ایریاز میں ٹف ٹائلز لگائی جا رہی ہیں۔ ایل ڈی اے تمام کٹیگریز کی ایک ایک دکان ماڈل بنا رہا ہے۔تاجر اسی ماڈل پر اپنی دکانوں میں بہتری کریں گے۔ٹولنٹن مارکیٹ میں سیوریج سسٹم کی تکمیل کے بعد کوریڈورز کو بہتر کیا جا رہا ہے۔ ٹولنٹن مارکیٹ میں ایگزاسٹ سسٹم کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے، ویسٹ ڈسپوزل سسٹم بھی بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

طاہر فاروق نے مارکیٹ کے اطراف جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو کنٹرولڈ انٹری ایگزٹ بنانے پر کام تیز کرنے اور لیسکو حکام سے کوارڈینیشن کرکے بجلی کی لٹکتی تاروں کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی نے کہا کہ ٹولنٹن مارکیٹ سے گندگی کے خاتمے کے لیے مارکیٹ انتظامیہ اور دکانداروں کا تعاون انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور ایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیموں کو صفائی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی اور اپ گریڈیشن کے کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، پراجیکٹ ڈائریکٹر، ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :