پشاور میں میاں جمال شاہ ایڈوکیٹ کے قتل کیخلاف وکلا کا عدالتوں سے بائیکاٹ

منگل 29 اپریل 2025 19:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) پشاور میں میاں جمال شاہ ایڈوکیٹ کے قتل کیخلاف وکلا کا منگل کے روز عدالتوں سے بائیکاٹ رہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا بار کونسل کی کال پر ڈسٹرکٹ پشاور میں وکلاء نے عدالتی بائیکاٹ کیا، جس کی وجہ سے پشاور ہائیکورٹ میں بھی وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ حکومت میاں جمال شاہ ایڈوکیٹ کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرے اوروکلاء کو تحفظ دینے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے۔