کبل ،غیر قانونی کان کنی کی شکایت پر ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، کوئی بے ضابطگی سامنے نہ آسکی

منگل 29 اپریل 2025 20:00

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)سوات کی تحصیل کبل میں دیولئی خوڑ میں مبینہ غیر قانونی کان کنی کی شکایت پر ضلعی انتظامیہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے موقع پر کارروائی کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کبل، اخلاق احمد نے انسپکٹر مائنز کے ہمراہ علاقے کا دورہ کیا۔یہ کارروائی ایک حالیہ کھلی کچہری میں عوام کی جانب سے موصول ہونے والی شکایت کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی۔ موقع پر کی گئی مکمل جانچ پڑتال اور انسپیکشن کے بعد حکام نے واضح کیا کہ مذکورہ مقام پر کسی قسم کی غیر قانونی کان کنی یا دیگر بے ضابطگیاں موجود نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :