وفاقی محتسب کے حکم پر پپشین کے رہائشی درخواست گزار محمد رحمٰن کا 19 سال سے بلاک شناختی کارڈ کھول دیا گیا

منگل 29 اپریل 2025 20:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)وفاقی محتسب کے حکم پر پپشین کے رہائشی درخواست گزار محمد رحمٰن کا 19 سال سے بلاک شناختی کارڈ کھول دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی محتسب ریجنل افس کوئٹہ میں پشین کے رہائشی درخواست گزار محمد رحمٰن نے درخواست دائر کی تھی کے نادرا نے ان کا شناختی کارڈ وجہ بتائے بغیر19سال سے بلاک کیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اس سلسلے میں نادرا افس سے رابطہ کیا مختلیف کمیٹیوں کے سامنے پیش ہوئے مگر ان کا مسئلہ حل نہیں ہوا۔بالاخر مجبور ہو کر انہوں نے انصاف کے حصول کی خاطر وفاقی محتسب کے ادارے میں درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی ریجنل افس کوئٹہ کے عملے نے انکوائری کا اغاز کیا اور نادرا عملے کو طلب کر کے جواب مانگا۔نادرا کا عملہ جواز پیش کرنے میں ناکام رہا۔چنانچہ وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ فوری طور پر درخواست گزار کا شناختی کھول دیا جائے۔وفاقی محتسب کے احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کا شناختی کارڈ کھول دیا۔درخواست گزار نے وفاقی محتسب کے اس احسن اقدام پے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :