پارلیمانی سیکرٹری میر لیاقت علی لہڑی کی ایم پی اے میر جہانزیب مینگل سے ملاقات

منگل 29 اپریل 2025 20:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ بلوچستان میر لیاقت علی لہڑی نے منگل کو بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے رکن صوبائی اسمبلی میر جہانزیب مینگل سے ملاقات کی اس موقع پر میر سیف اللہ رند بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بلوچستان میں جمہوری عمل کے استحکام، صوبائی خودمختاری اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے پر زور دیا۔ اس موقع پر میر لیاقت علی لہڑی نے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو باہمی مشاورت اور تعاون سے صوبے کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے۔میر جہانزیب مینگل نے بھی عوامی نمائندوں کے درمیان روابط کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مثبت سیاسی مکالمہ ہی مسائل کا پائیدار حل فراہم کر سکتا ہے۔