چمن میں لیویز کی کارروائی فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

منگل 29 اپریل 2025 20:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)چمن میں لیویز کی کاروائی فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے ۔

(جاری ہے)

لیویز حکام کے مطابق لیویز کو درہ کوژک کے مقام پرمبینہ ڈاکوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر لیویز نے موقع پر پہنچ کر ڈاکوئوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تاہم اس دوران ملزم نے لیویز پر فائرنگ کردی ، لیویز کی جوابی کاروائی میں عزت خواجہ زئی اور شمس اللہ نامی ڈاکوئو ں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔ لیویز حکام کے مطابق گرفتار افراد ڈکیتی، قتل اور چوری کی متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :