پی آئی ٹی بی مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے تحت 2 کروڑ سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی

منگل 29 اپریل 2025 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) پنجاب کے سولہ ہسپتالوں میں پنجاب آئی ٹی بورڈ کے وضع کردہ ہاسپٹل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے نفاذ کے ذریعے اب تک 2 کروڑ 50 لاکھ مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔ یہ بات پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں بتائی گئی،جس میں پی آئی ٹی بی ڈائریکٹر نوشین فیاض سمیت دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اس جدید نظام کے تحت مریضوں کی رجسٹریشن، آوٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ(او پی ڈی)ماڈیول، فارمیسی مینجمنٹ اور تشخیصی مشینوں سے منسلک ریڈیالوجی و پیتھالوجی ماڈیولز موثر انداز میں کام کر رہے ہیں۔2023 میں سسٹم کے نفاذ سے اب تک 1 کروڑ 26 لاکھ مریضوں کو ادویات فراہم کی جا چکی ہیں جبکہ78 لاکھ سے زائد پیتھالوجی ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

مزید بتایا گیا کہ سسٹم کے تحت مریضوں کی میڈیکل ہسٹری اور لیبارٹری رپورٹس تک فوری رسائی ممکن ہو گئی ہے جس سے بروقت اور درست تشخیص کے عمل میں نمایاں بہتری آئی ہے۔اس موقع پر پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے اور ہاسپٹل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم نہ صرف مریضوں بلکہ ڈاکٹروں کیلئے بھی گیم چینجر ثابت ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :