Live Updates

م*غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہیں: ڈاکٹر فرید احمد پراچہ

منگل 29 اپریل 2025 21:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) مرکزی رہنما جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے ایوانِ اقبال لاہور میں تحریک بیداری امت مصطفیٰؐ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہیں اور افسوسناک امر یہ ہے کہ مسلم دنیا بے حسی کی تصویر بنی ہوئی ہے۔

سیمینار کا انعقاد جامعہ العروة الوثقی نے کیا جس کی صدارت جواد علی نقوی نے کی۔ ڈاکٹر فرید پراچہ نے امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی اور اہل غزہ کی موجودہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایک چار نکاتی عملی لائحہ عمل پیش کیا جس میں کہا گیا کہ تمام مسلمان ممالک پہلے درجہ میں مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینے کے لیے اپنے وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع کا فوری اجلاس بلائے۔

(جاری ہے)

حماس کے دفاتر کھولے جائیں اور اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے واضح اعلانات کیے جائیں۔ حکومت پاکستان بھارتی جارحیت کے مقابلے میں اپنی نیوکلیئر اثاثوں پر کسی بھی طرح کا دبائو قبول نہ کرے۔ یہ بھارت کے ساتھ ساتھ اسرائیل کو بھی پیغام ہے۔ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ۔ عوام، تاجر طبقہ اور حکومت کی امپورٹ پالیسی کا لازمی حصہ ہو۔ ڈاکٹر فرید پراچہ نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ مسلمان ممالک صرف مذمتی بیانات سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کریں، ورنہ تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات