معذور افراد کے حقوق کے قانون پر عمل درآمد کی درخواست : حکومت پنجاب کے وکیل سے 13 مئی کو جواب طلب

منگل 29 اپریل 2025 21:05

۱لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے معذور افراد کے حقوق کے قانون پر عمل درآمد کی درخواست پر حکومت پنجاب کے وکیل سے 13 مئی کو جواب طلب کرلیا،عدالت نے سرکاری وکیل کا درخواست ناقابل سماعت ہونے کا اعتراض مسترد کردیا۔