uقتل کے مجرم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کا حکم

منگل 29 اپریل 2025 21:05

H لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم اور جسٹس راجہ غضنفر علی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے قتل کے مجرم محمد عرفان عرف پومی کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ قتل کی وجہ عناد موجود نہیں ہے،وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ مجرم کو سیشن عدالت سرگودھا نے 2 دسمبر 2021 کو سزائے موت کا حکم سنایا،عدالت نے مجرم کو پانچ لاکھ ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا،مجرم کی کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی طیش میں آکر فائرنگ کی،فائرنگ کی زد میں آنے سے مقتول جان کی بازی ہار گیا،عدالت پھانسی کی سزا کو کالعدم قرار دے۔