ٹیچنگ ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی جاری ہے،ڈپٹی کمشنر ملتان

منگل 29 اپریل 2025 21:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ٹیچنگ ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی بلاتعطل فراہمی جاری ہے اس سلسلے میں وارڈز اپ گریڈیشن اور جدید طبی آلات کی فراہمی بھی ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نشتر ہسپتال ،چلڈرن ہسپتال اور کارڈیالوجی سنٹر کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی انسپکشن کی اور مریضوں سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

محمد علی بخاری نے آوٹ ڈور،ایمرجنسی وارڈز اور آپریشن تھیٹرز کابھی معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدالسمیع شیخ اور محکمہ صحت کے حکام بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ تمام ہسپتالوں میں بلاتعطل طبی سہولیات کی فراہمی جاری ہے .جبکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ علاج و معالجہ کی کڑی انسپکشن کررہی ہے۔محمد علی بخاری نے کہا کہ عوام کی دہلیز تک طبی سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ادویات و طبی آلات کا وافر سٹاک موجود ہے۔محمد علی بخاری نے مزید کہا کہ شہریوں اور مریضوں نے بلاتعطل طبی سہولیات کی فراہمی پر اظہار اطمینان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :