×صوبائی حکومت نوشکی واقعہ کے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کویقینی بنائے، عصمت اللہ اچکزئی ایڈووکیٹ

منگل 29 اپریل 2025 21:20

oکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر عصمت اللہ اچکزئی ایڈووکیٹ نے نوشکی میں آئل ٹینکردھماکے میں قیمتی جانوںکے ضیاع اور درجنوں افراد کے جھلس کر زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت واقعہ کے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کویقینی بنائے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں عصمت اللہ اچکزئی ایڈووکیٹ نے کہا کہ نوشکی میں آئل ٹینکر میں دھماکے کے بعد آگ لگنے کا واقعہ انتہائی دلخراش ہے جس میں دوافرادجاں بحق جبکہ جھلس کر درجنوں افرادزخمی ہوگئے ۔انہوں نے جھلس کر جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وکلابرادری متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔انہوں نے واقعہ میں جھلس کرزخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت جھلس کر زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی کو یقینی بنائے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے سانحات سے بچا جاسکے۔