Jحب، 32 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد

منگل 29 اپریل 2025 21:20

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) ایس ایس پی حب سید فاضل شاہ بخاری کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او وندر انسپکٹر قاضی صابر نے ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ ایک کرولا کار کو روک کر تلاشی لی، دوران تلاشی کار کے خفیہ خانوں سے 32 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیاہے گرفتارکئے گئے ملزمان کیخلاف وندر تھانے میں نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ییایس ایس پی حب سیدفاضل شاہ بخاری کا کہنا ہے کہ آرسی ڈی ہائیوے وندر سمیت تمام پولیس ناکوں کو الرٹ کردیا گیا ہے اورانسدادمنشیات کیخلاف ڈسٹرکٹ پولیس بھرہوراقدامات اٹھارہی ہے ضلع حب کو جرائم اور منشیات سے پاک شہر بنانے کے لئے پولیس پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :