گ*ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی کا برف کے کارخانوں کا دورہ اور تفصیلی جائزہ لیا گیا

منگل 29 اپریل 2025 21:25

ةاوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی کا برف کے کارخانوں کا دورہ اور تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ گرمی کی شدت میں اضافہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استامحمد، ارشد حسین جمالی نے آج مختلف برف کے کارخانوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران انہوں نے برف کی تیاری کے عمل، کارخانوں میں پانی کی دستیابی اور کارخانوں کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے برف کارخانہ مالکان کو ہدایت جاری کی کہ شہریوں کو موسم گرما میں برف کی کمی کا سامنا نہ ہو۔

انہوں نے واضح کیا کہ ضروریات کے مطابق برف کی مسلسل پیداوار کو یقینی بنایا جائے اور کسی صورت میں برف کی قیمت میں اضافہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ عوام کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور بحیثیت مسلمان ہم سب کو چاہیے کہ ہم اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کریں اور ان کی مشکلات میں کمی کا سبب بنیں نہ کہ ان کی مشکلات میں اضافہ کا باعث بنیں۔

متعلقہ عنوان :