ةشہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے واٹر سپلائی اسکیم فیز ون کا دورہ کیا

منگل 29 اپریل 2025 21:25

ھ*اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء)ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی کا واٹر سپلائی اسکیم فیز ون کا دورہ باریک بینی سے مشاہدہ کیا واضح رہے کہ آج ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی نے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے واٹر سپلائی اسکیم فیز ون کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ پبلک ہیلتھ کے ایکسین نے ڈپٹی کمشنر کو واٹر سپلائی اسکیم کے تالابوں میں پانی ذخیرہ کرنے کی موجودہ صورتحال اور شہریوں تک پانی کی ترسیل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے صاف پانی کی فراہمی کو عوام کا بنیادی حق قرار دیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پانی کی ترسیل کے نظام کو مثر اور شفاف بنایا جائے تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت شدید گرمی کا موسم ہے لوگوں کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ صاف پانی کی فراہمی کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو چاہیے کہ وہ عوام کو بلاتعطل پانی کی ترسیل منصفانہ طریقے سے یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :