
وزیراعلیٰ پنجاب کا صنعتی مزدوروں کیلئے 84ارب روپے کے مجموعی پیکج کا اعلان
ورکروں اور کانکنوں کو راشن کارڈ سے 3ہزار ماہانہ سبسڈی ملے گی، جےایس بینک کارڈ کے ذریعے انشورنس، قرضے اور لیبر ڈے پرائس سمیت دیگر 13فوائد میسر ہونگے
ثنااللہ ناگرہ
منگل 29 اپریل 2025
21:33

(جاری ہے)
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سرگودھا اور قصور کے سوشل سیکورٹی ہسپتال،رحیم یارخان میں 50بیڈز کے سوشل سیکورٹی ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ورکرز کیلئے پنجاب کے پہلے مریم نواز ویلنس سنٹر، ورکرز کے لئے 200 بیڈز کے کارڈیک سٹی کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں ورکرز کیلئے ٹیلی کلینکس پراجیکٹ کا بھی آغاز کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ٹیکسلا لیبر کالونیز اور ورکرز ویلفیئر کمپلیکس سندر اسٹیٹ کا افتتاح کیا۔ لیبر کالونی وار برٹن اور لیبر کالونی ملتان فیز 2 کاسنگ بنیاد بھی رکھ دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ورکرز کے لئے موٹر سائیکل اور سولر پینل کیلئے قرعہ اندازی بھی کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف ایکسپو سنٹر میں منعقدہ تقریب میں ورکرز کے ساتھ بیٹھ گئیں اور ورکرز سے بات چیت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کام کے حالات،اجرت اور سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ صوبائی وزیر محنت ملک فیصل کھوکھر نے خطاب میں لیبر ڈیپارٹمنٹ کے بارے میں آگاہ کیا۔صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھر نے بتایا کہ فیکٹریوں میں خواتین ورکرز کے لئے مزید 300 ڈے کئیر سینٹر بنائے جا رہے ہیں۔وزیر معدنیات شیر علی گورچانی نے کان کنوں کے لئے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شفافیت کی پالیسی کے تحت معدنیات کی نیلامی ای۔ اکشن کے ذریعے ہوتی ہے۔راشن کارڈ کی تقریب میں ہزاروں ورکرز نے شرکت کی۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: موسمیاتی تبدیلی ملیریا میں اضافہ کا سبب، ڈبلیو ایچ او
-
موجودہ حالات میں فلسطینی مسئلے کا دو ریاستی حل ڈوبنے کا خطرہ، گوتیرش
-
میانمار: زلزلے کے ایک ماہ بعد بھی جھٹکے جاری رہنے سے لوگ خوفزدہ
-
پاکستان: بلوچ رہنماؤں کی گرفتاریوں پر انسانی حقوق ماہرین کو تشویش
-
بھارت شفاف تحقیقات سے بھاگ رہا ہے، کچھ تو ہے جو دنیا سے چھپا رہا ہے
-
امن ہماری ترجیح ہے لیکن اسے بزدلی نہ سمجھا جائے
-
پاکستان کے پاس کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں
-
فارم 47 والے بھارت کو کوئی جواب نہیں دے سکتے
-
گوتیرش کی انڈیا اور پاکستان میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش
-
افغانستان: پاکستان اور ایران سے لوٹنے والے مہاجرین ایک انسانی بحران
-
گرمی کی غیر معمولی لہر کے بعد بارشوں کا تگڑا سسٹم ملک میں داخل ہونے کیلئے تیار
-
گندم کی قیمت 4 ہزار مقرر کرنے سے 15کروڑ عوام کے لئے روٹی اور آٹا مہنگا ہوجائےگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.