ڈی پی او کا اردلی روم کا انعقاد،ملازمین کے مسائل سنے

منگل 29 اپریل 2025 21:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) ڈسڑکٹ پولیس آفیسر کوہستان اپر فرمان اللہ خان نے منگل کے روز پولیس لائن کمیلا میں اردلی روم کا انعقاد کیا جس میں ضلع بھر سے پولیس افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اردلی روم میں اہلکاروں و افسران نے اپنے مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا جنہیں ڈی پی او نے حل کرنے کے احکامات دئیے ۔ انہوں نے ڈیوٹی سے غیر حاضر،فرائض میں غفلت اور ذمہ داریوں سے کوتاہی برتنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائیوں کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمے میں سزا و جزا کا عمل جاری رہے گا اور کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :