وزیر بحری امورکی موجودگی میں پورٹ فائر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے حادثاتی آگ بجھانے کا کامیاب مظاہرہ

منگل 29 اپریل 2025 21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)کراچی پورٹ ٹرسٹ کے پورٹ فائر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے وزیر بحری امور محمد جنید انوار کی موجودگی میں آئل پیئر 2 کے مقام پر فائر فائٹنگ ڈرل کا کامیاب عملی مظاہرہ کیا گیا جسے وفاقی وزیر نے دلچسپی سے دیکھا اور آگ بجھانے کے اس مظاہرہ میں عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیت، مستعدی اور استعداد کو سراہا- فائر ڈرل کے دوران عمارت میں لگی آگ کو بجھانے ، آگ میں گھرے لوگوں کو ریسکیو کرنے اور حساس دستاویزات اور سامان کی بحفاظت منتقلی کا عملی مظاہرہ دکھایاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر بحری امور کو پورٹ فائر آفیسر نے بتایا کہ کے پی ٹی کا پورٹ فائر ڈیپارٹمنٹ نے ہمیشہ پورٹ کی زمہ داریوں کے علاوہ مقامی حکومت کو بھی شہر کراچی میں حادثاتی طور پہ لگی آگ بجھانے کے سلسلے میں مدد فراہم کی ہے اور ہمیشہ سب سے پہلے پہنچے ہیں اور آگ بجھانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ اس موقعہ پر وزیر جنید انوار نے کے پی ٹی کی کاوشوں کو سراہا اور ان ایس او پیز کو مزید بہتر بنانے کے لئے چند مفید تجاویز بھی دیں جس کے بعد تقریب کا اختتام ہوابعد ازاں، وفاقی وزیر نے آئل پئیر کی سہولیات کا معائنہ کیا اور اطمینان کا اظہار کیا

متعلقہ عنوان :