Live Updates

اپنے لوگوں کی ہلاکتوں پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے، شوکت فاروقی

واٹر ٹینکر حادثے کی ایف آئی آرڈرائیور سمیت انتظامیہ کیخلاف کاٹی جائے،واٹر ٹینکر نے مزید 2نوجوانوں کو کچل دیاجسکی بھر پور مذمت کرتے ہیں،وائس چیئرمین مہاجرقومی موومنٹ

منگل 29 اپریل 2025 21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے وائس چیئر مین شوکت اللہ فاروقی نے اورنگی ٹائون میں ہونے حادثے میں ملیر جناح اسکوائرکی2 رہائشی نوجوانوں کی واٹر ٹینکرتلے کچلے جانے پر گہرے غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے شہرکے لوگوں کی ہلاکتوں پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے،واٹر ٹینکر کی دن کے اوقات میں اورنگی ٹائون کے رہائشی علاقے میں نوجوانوں کا کچلا جانا اس بات کی دلیل ہے کہ یاتو واٹر ٹینکر مافیاحکومتی احکامات کو کسی گنتی میں نہیں لیتی یا پھر مافیاز اور پولیس گٹھ جوڑ آج بھی اسہی طریقے سے قائم ہے، آج بھی ہیوی ٹریفک ممنوعہ اوقات کا ر میں شاہروں اور گلیوں میں ناصرف دنداتے گھوم رہے ہیں بلکہ معصوم لوگوں کی زندگیوں کو لقمہ اجل بنارہے ہیں جسے کسی طور قبول نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

شوکت اللہ فاروقی نے کہا کہ ہم اعلی عدلیہ اور کورکمانڈر سندھ سے درخواست کرتے ہیں کہ ہیوی ٹریفک سمیت اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ہونے والے جانی نقصانات کو بچانے کیلئے اپنا کردارادا کرینگے تاکہ ناصرف قیمتی جانوں کو بچایا جاسکے بلکہ شہر میں بڑھتی لاقانونیت اور بربریت کو روکا جاسکے۔ شوکت اللہ فاروقی نے کہاکہ شہر میں ہونے والے حادثات کی FIRناصرف ڈرائیورز کے خلاف کاٹی جائے بلکہ انکی سرپرستی کرنے والوں سمیت علاقائی پولیس و انتظامیہ کے خلاف کاٹی جائے جنہوں نے حکومتی احکامات پر عمل درآمد کرانے کے بجائے لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہو ا ہے۔

شوکت اللہ فاورقی نے مزید کہا کہ12اپریل کی تحریک روکی نہیں کیونکہ طاقت سے لوگوں کو تو قید کیا جاسکتا ہے لیکن سوچ کو نہیں جو آفاق احمد نے مافیاز کے ظلم کے خلاف لوگوں کو دی ہے،ظلم و ستم کا یہ ہی سلسلہ جاری رہا تو عوامی غم و غصے کو کو ئی روک نہیں سکے گا اورعوام کے پاس سفید پرچم تھامنے کے سوا کوئی حل نہیں ہوگا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات