لاہور ہائیکورٹ/قتل کے مجرم محمد عرفان عرف پومی کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

منگل 29 اپریل 2025 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے قتل کے ایک مقدمے میں سزائے موت پانے والے محمد عرفان عرف پومی کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے اس کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا،جسٹس طارق ندیم اور جسٹس راجہ غضنفر علی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی،پراسیکیوشن کے مطابق مجرم نے 8 نومبر 2018 کو معمولی تلخ کلامی پر اپنے محلے دار عبد الناصر کو فائرنگ کر کے قتل کیا،فرانزک رپورٹ اور چشم دید گواہوں کی شہادتیں مجرم کے خلاف تھیں،سیشن عدالت سرگودھا نے2 دسمبر2021 کو مجرم کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا،اپیل کنندہ کے وکیل نے کہا کہ واقعہ طیش میں آ کر پیش آیا اور مقتول سے کوئی ذاتی دشمنی نہ تھی،عدالت نے عناد نہ ہونے کی بنیاد پر سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔