Live Updates

مولانا فضل الرحمن سے حافظ غضنفر عزیز کی ملاقات، فلسطین کانفرنس کی کامیابی پر مبارکبا د

منگل 29 اپریل 2025 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے صوبائی ترجمان حافظ غضنفر عزیز کی قیادت میں وفد نے منگل کے روز یہاں ملاقات کی۔اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل حافظ عبدالرحمن بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمن نے حافظ عبدالرحمن کو قومی فلسطین کانفرنس مینار پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی فلسطین کانفرنس میں اہلیان لاہور نے مظلوم فلسطینیوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا،مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ جے یوآئی 11 مئی پشاور اور15 مئی کو کوئٹہ میں ملین مارچ کرے گی۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات