ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کا تحصیل پسرور کا دورہ،کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا

بدھ 30 اپریل 2025 11:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد نے تحصیل پسرور کے مختلف تھانوں کا دورہ کیا اور کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا اور شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کیے۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سیالکوٹ فیصل شہزاد نے تحصیل پسرور کے دورہ کے دوران یونین کونسل دفتر کلاسوالہ تھانہ صدر پسرور،تحصیل کونسل دفتر پسرور تھانہ سٹی پسرور اور یونین کونسل دفتر اڈہ بڈیانہ تھانہ بڈیانہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کھلی کچہری کے موقع پر لوگوں کے مسائل دریافت کئے اور متعلقہ ایس ایچ اوز کو فوری انصاف کے احکامات جاری کیے اور جلد رپورٹس جمع کروانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے زیادہ تر لوگوں کے مسائل موقع پر ہی حل کردیے اور کھلی کچہری میں موجود لوگوں نے ڈی پی اوکو تالیاں بجا کر خراج تحسین پیش کیا۔ڈی پی او نے کہا کہ لوگوں کو جلد انصاف اور انصاف ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہری کا سلسلہ جاری رہے گا،جرائم پیشہ عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی اور علاقے سے جرائم کا خاتمہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :