سرگودھا ،انتظامیہ نے کوٹ مومن چناب بازار کی بیکری کو سیل توڑنے پر دوبارہ سیل کر کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا

بدھ 30 اپریل 2025 14:57

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)انتظامیہ نے کوٹ مومن چناب بازار کی بیکری کو سیل توڑنے پر دوبارہ سیل کر کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا جس میں پولیس مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن فیصل شہزاد چیمہ کی سربراہی میں انتظامیہ نے قانون شکنی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چناب بازار کی نجی بیکری کو تجاوزات اور درکار قانونی دستاویزات کی عدم فراہمی پر سیل کیا جس کو قبل ازیں وارننگ جاری تھی جس پر مالکان نے شام تک کی مہلت مانگی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم مالکان نے قانون کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے لگائی گئی سرکاری سیل کو غیر قانونی طور پر توڑ کر کاروبار دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کی جس پر انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بیکری کو دوبارہ سیل کر دیا اور مالک کے خلاف تھانہ میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔جس میں پولیس مصروف تفتیش ہے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں اس لئے سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ شہریوں کے حقوق اور بازاروں میں نظم و ضبط برقرار رکھنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :