
پاکستان، چین کے ساتھ نجی شعبے کے اشتراک سے ادویات سازی میں ٹیکنالوجی کی منتقلی کا خواہاں ہے، مصطفیٰ کمال
بدھ 30 اپریل 2025 15:05

(جاری ہے)
چینی نیشنل ہیلتھ منسٹر کی جانب سے وفاقی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پاکستان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
ملاقات کے دوران چینی وزیر صحت نے پاکستان اور چین کی دیرینہ دوستی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کووڈ-19 کے دوران چین کی جانب سے فراہم کی گئی امداد، خاص طور پر ویکسین کی بروقت فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پرائمری اور ٹریژی ہیلتھ کیئر کے درمیان خلا کو کم کرنے کے لیے ٹیلی میڈیسن کا فروغ ناگزیر ہے، اور اس شعبے میں چین کے تجربات سے بھرپور استفادہ کیا جا رہا ہے۔وزیر صحت نے کہا کہ اگرچہ پاکستان کو صحت کے شعبے میں کئی چیلنجز کا سامنا ہے، تاہم ہر چیلنج نئے مواقع بھی لے کر آتا ہے۔ پاکستان میں صحت کے شعبے میں چینی سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بیشتر ادویہ ساز کمپنیاں خام مال چین سے درآمد کرتی ہیں۔ پاکستان، چین کے ساتھ نجی شعبے کے اشتراک سے ادویات سازی میں ٹیکنالوجی کی منتقلی کا خواہاں ہے، بالخصوص ایکٹیو فارماسیٹیکلز انگریڈینٹس (اے پی آئز) کی مقامی پیداوار پر زور دیا گیا۔مصطفیٰ کمال نے چینی ادویہ ساز کمپنیوں کو پاکستان میں پیداواری یونٹس قائم کرنے کی دعوت دی، اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی استعداد کار بڑھانے کے لیے چینی ماہرین سے تربیت حاصل کرنے کی تجویز پیش کی۔چینی وزیر صحت نے وفاقی وزیر صحت کی تجاویز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ دونوں فریقین نے صحت کے شعبے میں تعاون کو وسعت دینے، اور باہمی سفارشات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے فوکل پوائنٹس مقرر کرنے پر اتفاق کیا۔ملاقات میں روایتی چینی طب میں باہمی تعاون کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی وزیر صحت کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون اور تبادلوں کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
مزید اہم خبریں
-
سوڈان میں لوگوں کے مصائب کا کوئی انت نہیں، وولکر ترک
-
عالمی طبی امدادی نظام کو تہہ و بالا کر دینے والی کٹوتیوں پر تشویش
-
افغانستان: خواتین پر طالبان کی سختیوں میں مزید اضافہ، یوناما
-
عمران خان ملک کے سے مقبول لیڈر ہیں
-
پاکستان کا آئندہ 10سالہ 2025سے 2034 تک کیلئے بجلی کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے
-
مودی نے سندھو پر حملہ کیا ہے، سندھو کو بچانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے
-
موجودہ سکیورٹی صورتحال میں پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں
-
جنرل عاصم ملک کو مشیر قومی سلامتی مقرر کرنا وقت کی ضرورت اور حکومت کا اچھا اقدام ہے
-
غزہ کا محاصرہ ظالمانہ اجتماعی سزا کے مترادف، ٹام فلیچر
-
پاکستان اقوام متحدہ سمیت عالمی سطح پرہر غیرجانبدار فورم سے تحقیقات کیلئے تیار ہے
-
پاکستان انتہائی تشویش ناک گرمی کی لہر کی زد میں
-
ہم بڑے ملک کے ساتھ لڑنا نہیں چاہتے، ہم امن چاہتے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.