Live Updates

نوازشریف نے قوم کودشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کرجینے کاہنردیا، رائے دولت خان

پاکستان کا ہر سپاہی اور ہر شہری مادرِ وطن کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن چکا ہے، لیگی راہنما کی گفتگو

بدھ 30 اپریل 2025 16:35

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)مسلم لیگ ن کے رہنما رائے دولت خان نے کہا ہے کہ قائد پاکستان مسلم لیگ ن،سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے قوم کو بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جینے کا ہنر دیا،پاکستانی قوم بھارت کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہے،موجودہ حالات میں قوم کابچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بہ شانہ کھڑاہے،ملک کی تمام سیاسی جماعتیں متحدہیں،جوازلی دشمن بھارت کیلئے کھلی وارننگ ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رائے دولت خان نے مزید کہا کہ پاکستان کانوجوان نہ جھکتا ہے، نہ بکنے والا ہے، اور نہ ہی کسی دھمکی سے مرعوب ہوتا ہے، دشمن کو یاد رکھنا چاہیے کہ ہماری افواج اور قوم اپنی مٹی کے ایک ایک ذرے کی حفاظت کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، انہوں نے بھارت کو مشورہ دیا کہ خطے میں آگ بھڑکانے کی بجائے عقل و ہوش سے کام لے ورنہ انجام اس کے قابو سے باہر ہو سکتا ہے، پاکستان کا ہر سپاہی اور ہر شہری مادرِ وطن کے دفاع کیلئے سیسہ پلائی دیوار بن چکا ہے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات