Live Updates

بھارتی فورسز نے ناگالینڈ میں 3 افراد کو ہلاک کر دیا

بدھ 30 اپریل 2025 17:14

کوہیما (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) بھارت کی شمال مشرقی ریاست ناگالینڈ میں بھارتی فورسز نے ایک پرتشدد کارروائی کے دوران 3 ناگا افراد کو ہلاک کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فورسزنے ان لوگوں کو اروناچل پردیش کے ساتھ لگنے والے سرحدی علاقے انگمائی میں تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ہلاک کیا۔لاشوں کو ناگالینڈ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فورسز نے دعویٰ کیاہے کہ ہلاک ہونے والے افرادکا تعلق باغی تنظیم این ایس سی این ۔کے(انگمائی)سے تھا۔ناگالینڈ کے لوگ ایک طویل عرصے سے علیحدہ ریاست کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ بھارتی فورسز اور حکومت نے ریاست تک میڈیا اور سول سوسائٹی کی رسائی کو محدود کر رکھا ہے اس لیے ریاست میں بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں کی درست معلومات کسی کے پاس نہیں ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات