گوجرانوالہ،کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ سے مقابلہ کے دوران دو خطرناک ڈاکو ہلاک

بدھ 30 اپریل 2025 17:14

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ سے مقابلہ کے دوران 2 خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا خطرناک ملزمان سے گوجرانوالہ کے دو مختلف تھانہ جات میں مقابلہ ہوا۔ تھانہ کینٹ کے علاقہ میں مقابلہ کے دوران ہلاک ملزم کی شناخت حسنین خالد کے نام سے ہوئی جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔

ہلاک ڈاکو حسنین آئی جی پنجاب کی ٹاپ ٹین دہشت کی علامت سمجھے جانے والے مجرمان کی فہرست میں شامل تھا۔

(جاری ہے)

ہلاک ملزم گوجرانوالہ سمیت سیالکوٹ، حافظ آباد اور گجرات کی ڈکیتی راہزنی کی 40 سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ سی سی ڈی گوجرانوالہ کا دوسرا مقابلہ تھانہ صدر گوجرانوالہ کے علاقہ میں ہوا ۔ مقابلہ کے دوران ہلاک ڈاکو کی شناخت نعیم وارث کے نام سے ہوئی جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ ہلاک ڈاکو نعیم وارث ڈکیتی کے دوران قتل، پولیس مقابلہ اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے جبکہ بقیہ ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔ ان کی گرفتاری کے لیے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔\378