
لاہور چیمبر کا پاک افواج سے مکمل اظہار یکجہتی،نریندر مودی عالمی امن کے لیے خطرہ ہے،میاں ابوذر شاد
بدھ 30 اپریل 2025 18:12
(جاری ہے)
لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشتگردی،سیزفائر کی مسلسل خلاف ورزیاں اور پاکستان کے خلاف جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈہ نہ صرف خطے کو غیر مستحکم کر رہا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی شدید تشویش کا باعث بن چکا ہے۔
صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد نے کہا کہ ہماری مسلح افواج ہماری سرحدوں کی محافظ، قوم کا فخر اور دشمنوں کے خلاف مضبوط ڈھال ہیں۔ ہم اپنے فوجی جوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور اس نازک وقت میں پاک فوج اور ریاستِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔لاہور چیمبر کے عہدیداران نے کہا کہ نریندر مودی کی سیاست کا ریکارڈ چاہے وہ 2002 کا گجرات قتلِ عام ہو، آرٹیکل370 کی منسوخی ہو،کشمیر میں فوجی محاصرہ ہو یا مسلمانوں پر منظم مظالم ہوں،سب اس کی انتہا پسند ذہنیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں،جو عالمی اصولوں اور انسانی اخلاقیات کو روند رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں موجود اقلیتوں، علاقائی امن اور جمہوری قدروں کیلئے بھی خطرہ ہے۔لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جھوٹے بیانیے،دہشتگردی کی پشت پناہی اور نفرت انگیز پراپیگنڈے کے منظم نیٹ ورک کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ سب خطے کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کا مذموم منصوبہ ہے۔انہوں نے عالمی اداروں،بالخصوص اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ سفارتی مصلحتوں سے بال اتر ہوکر بھارت کو اس کے جرائم کا جوابدہ بنائیں۔صدر میاں ابوذر شاد نے تمام قومی اداروں، میڈیا، سول سوسائٹی اور کاروباری طبقے سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے ایک پرچم تلے متحد ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے لیکن کسی بھی جارحیت کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائے گا۔مودی حکومت کو پیغام واضح ہے کہ پاکستان متحد ہے،ہماری افواج مضبوط ہے اور ہم اپنے وطن کے ایک ایک انچ کی حفاظت کریں گے۔مزید تجارتی خبریں
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
-
صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا شرح سود میں 4فیصد کرنے کمی کا مطالبہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 22روپے کلو اضافہ
-
وفاقی بجٹ کے بعد چینی و برطانوی گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، نئی قیمتیں جاری
-
آئی سی سی آئی-پی اے ایف ہسپتال کا بزنس کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق
-
ترسیلات زر میں اضافے سے 28 ارب ڈالر ٹریڈ ڈیفیسٹ ختم ہوا، میاں زاہد حسین
-
اوگرا نے جون 2025ء کے لئے آر ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کر کے قیمتوں میں کمی کر دی
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,600 روپے اضافہ
-
سعودی کمپنی آرامکو نے تیل و گیس کمپنی ''گو'' کے 40 فیصد حصص حاصل کرلئے
-
آٹو موبائلز کی فروخت میں مئی کے دوران 35 فیصد، جاری مالی سال میں 39 فیصد اضافہ ہوا،پاما
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.