فیسکو کا ضروری مرمت کے باعث بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

بدھ 30 اپریل 2025 18:18

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت کے باعث بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان سعید رضا نے بتایا کہ5مئی کو صبح سات سے دوپہربارہ بجے تک132کے و ی تاندلیانوالہ گرڈسٹیشن کے کٹاریاں، جھامرہ،سٹی تاندلیانوالہ،ماہی،طیبہ ٹاؤن،بیسٹ چپ بورڈ،رضا آباد،پنڈی،بہلک،جنگل سرکار،رحمے شاہ،عالم شاہ فیڈر،6مئی کو صبح سات سے دوپہر بارہ بجے تک132کے وی ٹھیکری والا گرڈسٹیشن کے بھولا پیر فیڈر132کے وی مرید والا گرڈسٹیشن کے لسوڑی،سونڈھ،دریا بل،(حسین پور)بنگلہ،ٹھیکری والا (ماموں کانجن)،اسلم شہید،کوٹلہ،بنگلہ فیڈرسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔