فیصل آباد ، خاتون کی نعش کا معمہ حل‘ شوہرقاتل نکلا

بدھ 30 اپریل 2025 22:18

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء)مدینہ ٹائون کے علاقہ نہر سے ملنے والی خاتون کی نعش کا معمہ حل‘ شوہر قاتل نکلا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تلاش شرع کر دی۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق ستارہ گولڈ کے رہائشی عرفان الله نے بتایا کہ اسکی بیٹی ماہین عرفان کی شادی کچھ عرصہ قبل ناظم آباد کے مبین طاہر سے ہوئی ان کے ہاں دو بچے پیدا ہوئے جو کہ حیات ہیں تو کچھ عرصہ قبل میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا اور گزشتہ دنوں اسکے شوہر مبین طاہر نے اپنے والد سے ملکر اسکی بیٹی ماہین عرفان کو قتل کر کے نعش نہر برد کر دی۔

تاہم مدینہ ٹائون پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچائی تو اسکی شناخت ماہین عرفان زوجہ مبین طاہر کے نام سے ہوئی تھی، گھریلو جھگڑے پر شوہر نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بیوی کو مار کر نعش نہر میں پھینک دی۔ تاہم پولیس ذرائع کے مطابق قاتل شوہر مبین طاہر نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت میں ضمانت قبل ازگرفتاری کروا لی۔