پی ٹی آئی مخصوص نشستیں ،12 جولائی کے فیصلے پر نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر

بدھ 30 اپریل 2025 23:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء)پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کے 12 جولائی فیصلے پر نظرثانی کیس سپریم کورٹ نے سماعت کے لیے مقرر کر لیا۔بنچ میں فیصلہ تحریر کرنے والے جج جسٹس منصورعلی شاہ ،جسٹس منیب اخترشامل نہیں ہیں۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 13 رکنی آئینی بینچ 6 مئی کو سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس عقیل عباسی، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پہنور، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر نجفی بینچ میں شامل ہیں۔سپریم کورٹ نے 12 جولائی کے فیصلے میں مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا کہاتھا۔