بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ اٹھانے کے لیے سندھ طاس معاہدہ پر ناکام سیاست کررہاہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرلورالائی

بدھ 30 اپریل 2025 23:34

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ اٹھانے کے لیے سندھ طاس معاہدہ پر ناکام سیاست کررہاہے۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور علی خان کاکڑ نے ڈی سی لورالائی میران بلوچ کے جانب سے ملکی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سندھ طاس معاہدہ کے حوالے سے منعقدہ ایک روزہ سیمینار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

سیمینار کی صدارت اور مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور علی خان کاکڑ نے کی۔سیمینار میں اے سی یحییٰ خان کاکڑ،لورالائی کےمختلف بوائز ،گرلز گورنمنٹ اسکولوں کے پرنسپل سوشل سوسائٹی کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور علی خان کاکڑ نےکہا کہ سندھ طاس معاہدہ کی خلاف وزری کسی بھی صورت منظور نہیں ہے، بھارت پانی پر سیاست کررہی ہے اور بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جو ظلم و جبر کا بازار گرم کیا ہے اس سے توجہ ہٹانے کے لیے اس جیسے ناکام حربے استعمال کررہا ہے ۔\378