
سیکرٹری اوقاف کی زیرصدارت ایوان ِ اوقاف میں ’’قومی سلامتی‘‘کے موضوع پر علماء کانفرنس کا انعقاد
بھارت خطّے میں دہشت گردی سے باز رہے،وطن ِ عزیز کے چپّے چپّے کی حفاظت کریں گے‘ علماء کانفرنس کا اعلامیہ دفاعِ وطن کیلئے دینی و سیاسی طبقات سمیت تمام شعبہ ہائے حیات کا یکجا ہونا لائق ِ تحسین ہے‘ ڈاکٹر طاہر رضابخاری
بدھ 30 اپریل 2025 19:15
(جاری ہے)
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل مذہبی امورخالد محمود سندھو، خطیب داتاؒ دربار مفتی محمد رمضان سیالوی، نائب مہتمم جامعہ اشرفیہ مولانا زبیر حسن،صدر نظام المدارس پاکستان میر آصف اکبر،چیئرمین امتحانات وفاق المدارس الرضویہ پاکستان مولانا ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان اور دیگر علمائ مولانا ڈاکٹر عمران انور نظامی،انچارج دارالافتاء جامعہ نعیمیہ مفتی محمد عمران حنفی اور شیعہ مکتب فکر کے راہنمامولانا سجاد حسین جوادی نے کہا کہ محراب ومنبر ملکی استحکام کا ضامن ہے، ملکی یکجہتی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،علمی اور دینی قوتیں، قومی یکجہتی اور اتحادواتفاق کے فروغ میں اساسی اور کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے۔
دفاع وطن کے لیے پوری قوم متحد ہے۔ملکی استحکام اور قومی یکجہتی ہماری اولین ترجیح ہے،پوری قوم ملکی دفاع کے لیے افواج پاکستان کے شابہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امن وسلامتی کا مرکز اور ہمسایوں کو بھی امن وسلامتی کی تلقین کرتا ہے۔وطن ِ عزیز ایک مستحکم مملکت کے طور پر دنیا میں کامیابی اور کامرانی کا سفر طے کرتا ہوا، کامیابی و کامرانی کی جانب رواں دواں،جبکہ دفاعِ وطن کی ذمہ داری پوری کرنے والے ادارے ہر سطح پر مستعد اور بیدار ہیں۔ کانفرنس کے اختتام پر خطیب داتاؒ دربار نے ملک وملت کی سربلندی، ترقی، خوشحالی، نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت، مملکت خداد کو فرقہ واریت، بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کی فضاء برقرار رکھنے اور حقیقی اور پائیدار بنیادوں پر امن کے قیام کی غرض سے دٴْعا کروائی۔اس موقع پرعلمی،دینی اورروحانی حلقوں کی ممتاز شخصیات سمیت اوقاف آفیسران و اہلکاران، خطباء ، علماء ، مدرسین، موذنین اور خدام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔واضح رہے کہ سیکرٹری اوقاف کی خصوصی ہدایت پر اوقاف کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں ضلعی و ڈویڑ نل سطح پر ’’قومی سلامتی و یکجہتی کانفرنسز‘‘ کے شایان ِ شان انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پانی روکنا اعلان جنگ تصور ہوگا،پاکستان پہل نہیں کرے گا، بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائیگا، اسحاق ڈار
-
وزیرداخلہ سے ایم کیو ایم کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی کی ملاقات،پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
سینیٹر روبینہ خالد کی وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ سے ملاقات، فیلڈ آپریشنز اور اصلاحات پر گفتگو
-
مزدوروں کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا عزم ایک روشن خوشحال اور مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام
-
یکم مئی محنت کشوں کے حقوق، عزت اور قربانیوں کے اعتراف کا دن ہے، سرفراز بگٹی
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعزاز میں تقر یب کاانعقاد، چوہدری شافع حسین کی خصوصی شرکت
-
جائیداد کا جھگڑا، بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل
-
کوئی بلوچ کسی پنجابی کو نہیں بلکہ دہشت گرد پاکستانیوں کو شہید کررہے ہیں ، میرسرفرازبگٹی
-
فیصل آباد، عداوت کی بناء پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مخالف کو لہولہان کر دیا
-
وزیراعلیٰ بلوچستان سے پیپلز پارٹی کوئٹہ ڈویژن کے عہدیداروں کی ملاقات
-
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا بانی چیئرمین شہید عظیم احمد طارق کو انکی بتیسویں برسی کے موقع پر زبردست خراج عقیدت
-
فاروق ستار کا مسائل سے نمٹنے کیلئے افواج کیساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.