ضلع نارووال میں عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات جوش وخروش سے منایا گیا

بدھ 30 اپریل 2025 19:15

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء) ضلع نارووال میں عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24اپریل تا 30اپریل بڑے جوش وخروش سے منایا گیا،اس ہفتے کے دوران ضلعی،تحصیل سمیت تمام بنیادی مراکزصحت اورار،ایچ سیزپرمیڈیکل کیمپ لگائے گئیاورآگاہی ریلیاں سمینارزمنعقدکییکئیگے جبکہ خصوصی طورپرنارووال میڈیکل کالج،نارووال یونیورسٹی میں خصوصی طورپرمیڈیکل کیمپ لگائے گئے اورکلینک ان ویل کی سہولیات فراہم کی گئی،جس میں لوگوں کواپنے بچوں کوکالی کھانسی،پولیو،تپ دق ودیگرمختلف قسم وبائی امراض سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی ٹیکوں کاکورس مکمل کروانے کے ساتھ ساتھ مکمل طورپران بیماریوں سے وہ چھٹکارہ حاصل کرنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :