یو ای ٹی تربت میں بی ایڈ، بی ایس سول اور الیکٹریکل انجینئرنگ کے فائنل سمسٹر کے طلباء وطالبات کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

بدھ 30 اپریل 2025 19:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی ) سب کیمپس تربت میں بی ایڈ، بی ایس سول اور الیکٹریکل انجینئرنگ کے فائنل سمسٹر کے طلباء و طالبات کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب کا اہتمام ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور فیکلٹی ممبران نے کیا، جس میں طلباء کی تعلیمی خدمات کو سراہا گیا مہمان خصوصی ڈائریکٹر کیمپس شعیب شیران بلوچ نے طلباء کی محنت کو سراہتے ہوئے انہیں ملک و قوم کی خدمت کا مشورہ دیا اور فیکلٹی ممبران نے کامیاب طلباء کو مبارکباد دی اور آئندہ زندگی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے رہنمائی فراہم کی۔

طلباء نے تجربات شیئر کیے اور یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں گیت، شاعری، اور ڈرامے جیسے ثقافتی پروگرامز پیش کیے گئے، جبکہ فائنل ایئر طلباء کو سرٹیفکیٹس بھی دئیے گئے۔

متعلقہ عنوان :