Live Updates

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی ملاقات، حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا

بدھ 30 اپریل 2025 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے بدھ کو یہاں ملاقات کی اور حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے قومی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے علاقائی امن اور سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ امریکی ناظم الامور نے تنائو میں کمی کی امریکی خواہش سے آگاہ کیا اور یہ کہ وہ بدلتی ہوئی صورتحال پر دونوں ممالک کے ساتھ منسلک رہے گا۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات