چارسدہ میں تھانہ سٹی کی حدود غنی خان روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ

بدھ 30 اپریل 2025 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)چارسدہ میں تھانہ سٹی کی حدود غنی خان روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ،ایک پولیس اہلکار جاں بحق،محکمہ صحت کا ایک اہلکار شدید زخمی ، جاں بحق پولیس اہلکار فاروق نیب آفس میں ڈیوٹی پر تعینات تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق چارسدہ میں تھانہ سٹی کی حدود میں غنی خان روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور محکمہ صحت کا ایک ملازم شدید زخمی ہو گیا ، جاں بحق پولیس اہلکار کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے جو کہ نیب آفس میں ڈیوٹی پر تعینات تھا ،، لاش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزمان فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لئے کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔