امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج نے یونین کمیٹی نمبر02 ڈاکٹر اسد اسٹریٹ کا افتتاح کیا

بدھ 30 اپریل 2025 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)امیر جماعت اسلامی گلبرگ وسطی کامران سراج، چیئرمین لیاقت آباد ٹان فراز حسیب کے ہمراہ یونین کمیٹی نمبر02 ڈاکٹر اسد اسٹریٹ کا افتتاح کیا۔ افتتاح کا آغاز پردہ کوشائی سے ہوا دعائے خیر مانگی گئی چیئرمین لیاقت آباد ٹان فراز حسیب نے امیر جماعت اسلامی گلبرگ وسطی کامران سراج کو ڈاکٹر اسد اسٹریٹ کادورہ بھی کروایا دورے کے بعد پروگرام کا بقائدا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا نعت رسول مقبول پیش کی گئی۔

امیر جماعت اسلامی گلبرگ وسطی کامران سراج نے عوام سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ چیئرمین لیاقت آباد ٹان فراز حسیب کی کاوشوں و مسلسل جدو جہد سے ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرانے کی جستجو میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے یونین کمیٹی نمبر02 لیاقت آباد ٹان میں ڈاکٹر اسد اسٹریٹ کو مکمل طور پر پیور بلاک کے ذریعے مکمل کیا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مزید کہا فراز حسیب نے اپنی ذمہ داری پوری کردی اپنا وعدہ پورہ کر دیا بہت اچھا پیور ورک ہے معیاری پیور ورک ہے یہ آج بہت اچھی شکل پیش کر رہا ہے روشن بھی نظر آرہا ہے۔

آپ کی سڑکوں کو روشن کرنا صفائی کرنا کچرا کونڈیوں کا خاتمہ کرنا یہ ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے اب یہ ہمارے ذمہ داری بن گئی ہے کہ اپنے گلی محلوں کو صاف ستھرا رکھیں عوامی حمایت اور تعاون سے ہم لیاقت آباد ٹاون اور کراچی کی تعمیر کریں گے۔ اس موقع پر وائس چیئرمین لیاقت آباد ٹان اسحاق تیموری، چیئرمینز،وائس چیئرمینز، کونسلرز، کو آرڈینٹر صغیر احمد انصاری،انور جمال، ڈائریکٹر پارکس ریحان ہمدانی، ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن تفضل، ڈپٹی ڈائریکٹر الیکٹرکل محمد اصغر، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن لیاقت حسین و دیگر افسران بھی موجود تھے اور علاقے کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا چیئرمین لیاقت آباد ٹان فرار حسیب نے کہا کہ ہم لیاقت آباد کے تمام رہائشی عوام کو صحت و صفائی اسٹریٹ لائٹس کے ساتھ ساتھ ہر یونین کمیٹی کی گلیوں کو پختہ پیور بلاک کے ذریعے مکمل کرنے کیلئے بھرپور توانائیاں صرف کر رہے ہیں الحمدللہ 27 تاریخ سے لیاقت آباد ٹان میں ہم نے ایک ہفتہ افتتاح کا آغاز کیا ہے جس میں سب سے پہلے نیازی پارک کی تزین و ٓارائش کے بعد اس کا افتتاح ہوا کل ہم نے لیاقت آباد سی ایریا میں ایک ا سکول کی مکمل تزین و آرائش کے بعد افتتاح کیا یہ وہ اسکول تھا جس میں طالبہ آتے نہیں تھے لیکن الحمدللہ اس ا سکول کی پوری رینوریشن کے بعد ہم نے اسکول کو ایک پرائیویٹ ا سکول سے بھی زیادہ بہتر کر دیا اور آب وہاں دن بدن ایڈمیشن ہور ہیں