Live Updates

ہر بھارتی اقدام کا جواب سود سمیت واپس کیا جائیگا،فیصل واوڈا

بدھ 30 اپریل 2025 19:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)معروف سیاسی رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ہر بھارتی اقدام کا جواب سود سمیت واپس کیا جائے گا، یہ جواب اصل ہے سود ابھی باقی ہے۔فیصل واوڈا نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نے پہلے مرحلے میں بھارتی ویب سائٹس پاکستان میں بلاک کردی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو بھارت نے پاکستان کے ساتھ کیا پاکستان نے جواب میں بھارت کے ساتھ کردیا۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت فالس فلیگ آپریشن کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔یہ کشیدگی جوہری ہتھیاروں کی موجودگی اور تاریخی دشمنی کے باعث، ایک سنگین علاقائی و عالمی خطرہ بنی ہوئی ہے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات