ةشیرانی میں SBK اساتذہ کی تعیناتی ایم پی اے ڈاکٹر نواز کیبزئی نے آڈرز اپنے ہاتھوں سے تقسیم کیے

بدھ 30 اپریل 2025 20:05

Fشیرانی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء)شیرانی میں SBK اساتذہ کی تعیناتی ایم پی اے ڈاکٹر نواز کیبزئی نے آڈرز اپنے ہاتھوں سے تقسیم کیے ضلع شیرانی کے کامیاب امیدوار (SBK) اساتذہ کی تعیناتی کے طویل انتظار کا خاتمہ ہو گیا۔ 30 اپریل کو ایک باوقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کامیاب امیدواروں کو باقاعدہ آڈرز جاری کیے گئے۔

تقریب کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر محمد نواز کیبزئی نے اساتذہ میں آرڈر کاپی اپنے ہاتھوں سے تقسیم کئے۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر شیرانی بہرام سلیم، ایجوکیشن آفیسر تازہ خان، اسسٹنٹ کمشنر شیرانی، محکمہ تعلیم کے افسران، دیگر سرکاری محکموں کے نمائندگان، قبائلی عمائدین، معززین علاقہ اور سماجی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایم پی اے ڈاکٹر نواز کیبزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے۔ ضلع شیرانی کے طلبا و طالبات ملک کا مستقبل ہیں، ان کی تعلیم و تربیت میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔"انہوں نے مزید کہا کہ SBK اساتذہ کی تعیناتی سے ضلع میں اساتذہ کی شدید کمی کا خاتمہ ممکن ہو گیا ہے، لہذا تمام تعینات ہونے والے اساتذہ اپنی ذمہ داری کو قومی فریضہ سمجھ کر نبھائیں۔

ڈاکٹر محمد نواز کیبزئی نے واضح ہدایات جاری کیں کہ تمام اسکولوں کی باقاعدہ نگرانی کی جائے، اور غیر حاضری یا کوتاہی کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر اور ایجوکیشن آفیسر کو ہدایت دی کہ اسکولوں کی روزانہ بنیادوں پر ویزٹ کیے جائیں تاکہ تعلیم کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا ضلع شیرانی کے بچے ہمارے اپنے بچے ہیں۔ ان کی تعلیم و ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔"تقریب کے اختتام پر کالج کے اسٹاف کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں چائے کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا، جس میں تمام شرکا نے شرکت کی اور اس اہم تعلیمی پیش رفت کو سراہا۔