-مخصوص نشستوں بارے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے دائر درخواست پر نوٹس جاری

بدھ 30 اپریل 2025 20:40

ٴلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے مخصوص نشستوں بارے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے دائر درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے 16 مئی کو جواب طلب کرلیا،درخواست گزار وکیل نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا، استدعا ہیکہ عدالت پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم دے، صدر اور وزیر اعظم کو فریقین کی لسٹ سے نکال دیا جائے، عدالت پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کا حکم دے۔