صوبائی مشیر برائے محکمہ بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آغا شکیل احمد درانی، سردار بلند خان،میئر خضدار محمد آصف جمالدینی چیف آفیسر وڈیرہ محمد صالح جاموٹ کی ملاقات مختلف امور پر تبادلہ خیال

بدھ 30 اپریل 2025 22:20

ظ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء)صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ محمد امیر حمزہ خان زہری سے ان کی رہائش گاہ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اغا شکیل احمد درانی مئیر خضدار آصف جمالدینی میرمحمد اقبال زہری چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار وڈیرہ محمد صالح جاموٹ، شیر خان ناصر محمد انور غلامانی، محمد انور راجہ ثناللہ ودیگر نے ملاقات کی ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور صوبے کی تعمیرو ترقی پر غور خوص کیا گیا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور دیہی علاقوں میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میرے اولین ترجیحات میں شامل ہے محکمہ بلدیات کے ذریعے شہریوں کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرینگے ان کے علاوہ دیگر مختلف علاقوں سے ائے ہوئے مختلف وفود نے ملاقات کی اس موقع پر سردار زادہ میر عبدالقیوم ساسولی خان محمد زہری، نائب عبدالملک زہری، میر شعیب احمد زہری، علی دوست زہری،عبدالخالق زہری بھی موجود تھے۔