ً ٹرانسپورٹ نظام میں بہتری اور مسافروں کی حفاظت ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اسسٹنٹ کمشنر پسنی م

بدھ 30 اپریل 2025 22:20

ةکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء)اعلی حکام کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر پسنی مہیم خان گچکی نے مسلسل دوسرے روز پسنی میں پبلک ٹرانسپورٹ بسوں کے روٹ پرمٹس اور فٹنس سرٹیفکیٹس کی سخت جانچ پڑتال کی۔ اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ ٹرانسپورٹ نظام میں بہتری اور مسافروں کی حفاظت ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اور غیر قانونی روٹ پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی سلامتی کے پیش نظر کسی بھی ناقص یا غیر معیاری گاڑی کو سڑکوں پر آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی تاکہ شہریوں کو محفوظ، بااعتماد اور معیاری سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔مزید برآں، اسسٹنٹ کمشنر مہیم خان گچکی نے تمام بس مالکان کو ہدایت جاری کی کہ جن بسوں کے پاس روٹ پرمٹ موجود نہیں ہے، وہ فوری طور پر ڈپٹی کمشنر گوادر کے دفتر سے رجوع کریں اور اپنی دستاویزات مکمل کریں تاکہ آئندہ کسی قسم کی قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :