Live Updates

مزدور طبقہ ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے،خرم نواز گنڈاپور

بدھ 30 اپریل 2025 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے یکم مئی یوم مزدور کے حوالے سے اپنے بیان میں محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزدور طبقہ ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، ترقی یافتہ قومیں ہمیشہ اپنے مزدوروں کو عزت، تحفظ اور برابری کے حقوق دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک اور معاشرے کی ترقی کا انحصار اس کی محنت کش افرادی قوت پر ہوتا ہے، محنت کش جس قدر آسودہ حال ہوں گے وہ ملک اور معاشرے اتنے ہی ترقی کے راستے پر گامزن ہوں گے، اسلام نے کمزور طبقات کے لئے بطور خاص حقوق کا چارٹر دیا ان میں مزدورسرفہرست ہیں، اسلام میں محنت کش کو اللہ کا دوست قرار دیا گیا ہے ، مزدوروں کے ساتھ حسن سلوک اللہ اور اس کے رسولۖ کا حکم بھی ہے اوراحترام انسانیت کا مظہر بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 21ویں صدی ٹیکنالوجی کے فروغ اور انقلاب کی صدی ہے، صنعت، زراعت سمیت ہر شعبہ سے وابستہ افرادی قوت کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کر کے اس کی آمدن میں اضافہ اور اس کے معیار زندگی کو بہتربنایاجا سکتا ہے، ریاستی سطح پر بھی اور انفرادی سطح پر بھی افرادی قوت کو ٹرینڈ کیا جائے،ہنر مند افرادی قوت پاکستان کے ساتھ ساتھ بیرونی دنیا کی بھی ضرورت ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات