Live Updates

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے تاجکستان کے وزیر برائے انڈسٹری اینڈ نیو ٹیکنالوجی کی ملاقات، دونوں ممالک کے مابین زرعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

جمعرات 1 مئی 2025 00:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) پاکستان اور تاجکستان نے زرعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔بدھ کو وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین سے تاجکستان کے وزیر برائے انڈسٹری اینڈ نیو ٹیکنالوجی نے پاکستان میں تعینات تاجک سفیر کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور زرعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

تاجک وزیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور تاجکستان پاکستان کے ساتھ زرعی تجارت کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔ دونوں ممالک نے زرعی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور مستقبل میں ہونے والے تجارتی معاہدے ان تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔ وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ گندم، کپاس اور زرعی تحقیق کے فروغ کے لئے بھی بات چیت جاری ہے اور جلد ہی ان شعبوں میں معاہدے طے پا جائیں گے۔ان معاہدوں سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ حاصل ہوگا جس کا مثبت اثر پاکستان کی معیشت پر بھی پڑے گا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات