سعودی عرب اور اردن کے وزرائے خارجہ کا غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعرات 1 مئی 2025 08:10

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سےریاض میں اردن کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ ایمن الصفدی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی امور خاص طور پر فلسطین اور غزہ کی پٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ کی صورتحال کے حوالے سے مشترکہ عرب اسلامی غیرمعمولی اجلاس کی جانب سے تفویض کردہ وزارتی کمیٹی کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔