
شہری علاقوں میں پرائمری ہیلتھ کیئر کے نظام کو مضبوط بنایا جا رہا ہے ،ہر خاتون کو اپنی صحت و بہبود سے متعلق باخبر فیصلے کرنے کا حق حاصل ہے،ڈاکٹر مختاراحمد بھرتھ
جمعرات 1 مئی 2025 11:00
(جاری ہے)
ڈاکٹر مختار بھرتھ نے ملاقات کے دوران پاکستان میں صحت کے شعبے میں مضبوط اور پائیدار اصلاحات کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں میں پرائمری ہیلتھ کیئر کے نظام کو مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ اربن کمیونیٹیز کو موثر طبی نگہداشت فراہم کی جا سکے جو یونیورسل ہیلتھ کوریج کا ایک اہم جزو ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ تمام صوبوں میں خاندانی منصوبہ بندی مصنوعات کی دستیابی میں اضافہ کیاجائے گا اور تولیدی صحت کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنایا جائے گا، جو پائیدار ترقی کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر خاتون کو اپنی صحت و بہبود سے متعلق باخبر فیصلے کرنے کا حق حاصل ہے۔ڈاکٹر مختار بھرتھ نے پاکستان میں مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری کے وژن پر پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد بین الاقوامی مارکیٹ پر انحصار کم کرنا اور ہنگامی صورتحال میں صحت کی سہولیات تک بروقت رسائی کو ممکن بنانا ہے۔انہوں نے عالمی امداد میں کمی کے تناظر میں ضروری صحت کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان اب صحت کے ڈونر پر مبنی نظام سے قومی مالیاتی نظام کی طرف گامزن ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایک لچکدار، مؤثر اور جوابدہی پر مبنی قومی نظام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ڈاکٹر مختار بھرتھ نے برطانیہ کے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس اور دیگر عالمی شراکت داروں کی تکنیکی معاونت کو سراہا اور مستقبل میں بھی اس تعاون کے تسلسل کی امیدکااظہار بھی کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.