قطر کی شامی شہری دفاع کو گاڑیوں اور آلات کی فراہمی

جمعرات 1 مئی 2025 15:54

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) قطر نے شامی شہری دفاع کو گاڑیاں اور آلات فراہم کیے ہیں۔ شہری دفاع کو گاڑیوں کی یہ فراہمی انسانی بنیادوں پر کی جا رہی ہے تاکہ انسانی زندگی کے بچاؤ کی کوششوں میں مدد فراہم کی جا سکے۔العربیہ کے مطابق شامی شہری دفاع 'وائٹ ہیلمٹ' کو بشار الاسد رجیم کے بعد قطر کی طرف سے گاڑیاں، پانی کے پمپ اور دیگر آلات کی کھیپ فراہم کی جا رہی ہے۔

بشار رجیم کے خاتمے کے بعد سے 'وائٹ ہیلمٹ' شام میں بچاؤ اور ابتدائی طبی امداد کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہی ہے۔

(جاری ہے)

تاکہ تعمیر نو کی کوششوں میں مدد کرے۔قطر کی طرف سے 'وائٹ ہیلمٹ' کو یہ کھیپ بدھ کے روز داخلی سیکیورٹی فورس کے ہیڈکوارٹر میں شامی وزیر برائے ہنگامی و ڈیزاسٹر مینجمنٹ راود الصالح اور قطری بریگیڈیئر جنرل نواف ماجد العلی کی موجودگی میں فراہم کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق فائر انجن، موبائل واٹر ٹینک، ریسکیو گاڑیاں ، واٹر پمپ اور ریسکیو ٹیم کی آمد و رفت کی گاڑیاں امدادی سامان میں شامل ہیں۔'وائٹ ہیلمٹ' کے ڈائریکٹر منیر مصطفیٰ نے اس موقع پر قطر کے تعاون کی تعریف و شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ' ریسکیو آلات کی مدد سے روزمرہ کے کاموں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔